No icon

سی پی یو پر کھانے پکا کر شہرت

جاپانی یوٹیوبر کو کمپیوٹر کے سی پی یو پر کھانے پکا کر شہرت مل گئی

یوٹیوب پر آپ نے کھانا پکانے کی ترکیبیں بتانے والے بہت سے چینل دیکھے ہونگے لیکن  یوٹیوب پر کھانا پکانے  کا ایک جاپانی چینل ایسا بھی ہے جہاں کمپیوٹر کے گرم سی پی یو پر مختلف چیزیں پکائی جاتی ہیں۔
کمپیوٹر پر کام کرنے والے خاص طورپر کمپیوٹر کی ٹربل شوٹنگ کے دوران سی پی یو کو کھول کر کام کرنے والے جانتے ہیں کہ    کام کے دوران سی پی یو بہت زیادہ گرم ہو جاتا ہے۔

لیکن آپ نے کبھی اسے کھانے پکانے کے لیے استعمال کرنے کا نہیں سوچا ہوگا۔


ایک جاپانی یوٹیوبر چھ سالوں سے کمپیوٹر کے سی پی یو پر کھانا پکانے کی ویڈیوز بنا رہے ہیں۔وقت کے ساتھ ساتھ اُن کی مہارت میں کافی اضافہ  بھی ہو رہا ہے۔یہ جاپانی یوٹیوبر اپنے چینل پر  گرم کمپیوٹر پراسیسر پر انڈا ابالنے، فرائی کرنے اور گوشت تلنے  کے ساتھ ساتھ بہت سے کھانے پکانے کی ویڈیوز بنا چکے ہیں۔

اُن کے چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد صرف 8 ہزار ہے لیکن اُن کی بہت سی ویڈیوز کو لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔اُن کے چینل کی چند ویڈیوز آپ بھی دیکھیں۔

Comment