No icon

صبا قمر : سالگرہ کا کیک کاٹا

صبا قمر نے آئیسولیشن میں سالگرہ کا کیک کاٹا

لاہور: کورونا کے خدشے کے پیس نظر آئیسولیش اختیار کرنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ  صبا قمر نے اپنی  سالگرہ کا کیک تنہائی میں اپنے گھر پر کاٹا۔

 

ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ 36 سال کی ہوگئیں۔ خوبرو پاکستانی اداکارہ نے سالگرہ کا کیٹ کاٹنے کی تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

 

خوبرو پاکستانی اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز “میں عورت ہوں” سے کیا تھا۔ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

گزشتہ دنوں بھارتی گانے پر دوران سفر صبا قمر کے رقص کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھی۔

 

سیاہ لباس زیب تن کیے اداکارہ کی یہ ویڈیو ترکی میں دوران سفر بنائی گئی تھی۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صبا قمر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comment